Posts

Showing posts from November, 2015

سلسلہ مداریہ اور سبع سنابل ایک جائزہ

سلسلہ مداریہ اور سبع سنابل ایک جائزہ  سلسلہ مداریہ کے سوخت وانقطاع کے تعلق سے سبع سنابل میں جو واقعہ خود ساختہ مرقوم ہواہے اس بابت ہمارے سلسلہ مبارکہ کے تمام مشائخ کا نظریہ یہ ہے کہ وہ از اول تا آخر دروغ بے فروغ ہے خانوادہ مداریہ زندہ شاہ مدار حضرت سید بدیع الدین احمد قطب المدار قدس سرہ کے بزرگان دین نے اسکی تردید میں باضابطہ طور پر کتابیں بھی تحریر کی ہیں

مثلًا سبع طرائق ،سیف قاطع،سیف مدار،وغیرہ،،
عالی مرتبت! آپ تو ماشاءاللہ ایک ذہین واخاذ طبیعت کے مالک عالم دین ہیں آپکی معمولی  سی توجہ  ہی اس بابت  کافی  ہے بتائے کس درجہ ظلم ہے کہ می گویند صیغہ مجہول سی بیان کی گئ ایک بے سرو پا روایت کو کس دلیری کیساتھ خانہ نص قطعئ  میں رکھدیا گیا ہے اور ایک مخصوص طبقہ اسے صحیفہ آسمانی سمجھنے کی حماقت پر تلا ہے ،،
بات قابل غور ہے کہ جو سلسلہ طریقت261   /ھجری سے لیکر/1297/ھجری تک ایک عظیم عالمگیر سلسلہ طریقت کی حیثیت  سے چہار دانگ عالم میں متعارف ہوکر جاری وساری رہا ہو اور تقریباً اکثر سلاسل طریقت کے مشائخ عظام اپنے فیوض و برکات سے نوازتا رہا وہ اچانک /1299/میں ھجری میں سبع سنابل کے ذریعہ سوخت ومنقطع…