Posts

Showing posts from October, 2015

حضرات اہل دیانت وانصاف جانتے ہیں

حضراتِ اھلِ دیانت وانصاف!!!
تمام اھلِ علم جانتے ھیں کہ حاملِ مقامِ صمدیت واصلِ مقامِ محبوبیت تاجدارِ ولایت سیدنا وسندنا ومرشدنا سرکارسید بدیع الدین احمد زندہ شاہ مدار قدس سرہ اس ملک کے اول پیرانِ پیر ھیں
 آپ نے سن دوسوبیاسی ھجری میں اس ملک کی دھرتی کو اپنے قدومِ میمنت لزوم سے نوازا 
اور بے شمار مشرکین ملحدین و کفارکو حلقۂ اسلام میں داخل فرمایا
 اور دیکھتے ہی دیکھتے آپکا دائرۂ تبلیغ وارشاد پورے یورپ وایشیاء کو محیط ہوگیا
 آپکی حیاتِ ظاھری اور بعدِ حیاتِ ظاھری آپکے بیشمار خلفاءکرام کے ذریعہ بھی یہ سلسلۂ رشدوھدایت جاری رہا
 اور بحمد اللہ تعالیٰ آج بھی جاری وساری ھے 
ھزاروں صوفیاءعلماء محدثین آپکے سلسلۂ طریقت سے فیض حاصل کرتے رہے اور بلاتفریق ھر سلسلے میں سلسلۂ مداریہ کی اجازت وخلافت گردش کرتی رہی اور بزرگانِ دین ھردور میں اس مقدس سلسلے کی سندیں لکھتے رہے
 پورے ھندوستان میں جتنی بھی خانقاھیں ھیں آج بھی اپنے بزرگوں سے  پہونچے ہوئی اس نعمت عظیمہ کو باقی رکھے ہوئے ھیں 
مگر کس درجہ افسوس کی بات ھے کہ جو سلسلۂ طریقت سن دوسو بیاسی  ھجری سے لیکر سن بارسو ستانوے ھجری تک مکمل شان وبان کیساتھ جاری…

ابوطالب موحدومسلمان تھے

ایمانِ ابوطالب
         سلام اللہ علیہ

پیارے آقا سیدنا محمد مصطفیٰ  علیہ السلام      کے مشفق ومھربان  چچا محسنِ اسلام شیخ المسلمین آقا ومولیٰ سیدنا  ابو طالب  رضی اللہ تعالیٰ عنہ خالص مومن وموحد ومسلمان تھے


        از قلم

محمد قیصر رضا علوی حنفی مداری خادم درس وافتاء جامعہ عزیزیہ اھلسنت ضیاءالاسلام دائرة الاشراف جھراؤں ضلع سدھارتھنگر یوپی

🔦🔦🔦🔦🔦

دیکھ رہا ھوں کہ مسئلۂ ایمان ابوطالب کو لیکر  گروپ کافی گرم چل رہاھے اور اھل علم کے درمیان دھواں دھار بحث جاری ھے قائلین ایمان دلیل ایمان لیکر اور منکرینِ ایمان دلیلِ کفر لیکر اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ھوئے ھیں
کوئی کسی بھی صورت میں اعتدال ووسطیت کو ھاتھ لگانے کیلئے تیار نھیں ھے
 منکر چاھتاھے کہ ساری دنیا منکرایمان بن جائے

 قائل چاھتاھے ساری دنیا قائل ایمان ھوجائے

یہ فقیر حقیر اس بابت عرض کرتا ھے کہ
""کفر ابو طالب پر جتنی ساری روایتیں ھیں وہ سب درایتہً ناقابلِ قبول  اور بالکل من گڑھنت وجعلی ھیں ""

ھماری مذکورہ تحریر  پر احباب اھلسنت میں سے کچھ حضرات اختلاف ظاھر فرماسکتے  ھیں
لھذا میں ان تمام حضرات سے عرض گزار ھوں کہ آپ تمام…

ایمان ابوطالب پر میرا موقف ملاحظہ کریں

ایمان.ابوطالب

: ایمان ابو طالب رضی اللہ تعالی عنہٗ پر میرا موقف:-


در بار ایمان ابو طالب اہل سنت میں تین گروہ پائے جاتے ہیں۔ ایک ایمان کا قائل ہے دوسرا کفر پرانتقال کا اور تیسرا گروہ سکوت اختیار کرتا ہے۔

ہم ایمان ابو طالب کے قائلین کے گروہ کے طرف دار ہیں۔ جو لوگ کفر کے قائل ہیں ان سے صرف نظر کرتے ہیں اور ان کے اس عمل کو رسول اور آل رسول کی نا راضگی کا سبب جانتے ہیں۔

الحاصل میرے نزدیک سیدنا ابو طالب مؤمن ہیں۔

محمد شفیق حنفی

سلام مسنون
               الہی آبرو رکھ لیجیئو ایمان والوں کی
               یہ دنیا کر رہی ہے ذکر ایمان ابوطالب

📚ایمان کا لغوی معنیٰ اور اسکی تحقیق:-

ایمان امن سے ماخوذ ہےاور امن کا معنی ہے نفس کا مطمئن ہونا، اور خوف کا زائل ہونا، امن، امانت اور امان اصل میں مصادر ہیں۔ امن انسان کی حالت امن کو کہتے ہیں، انسان کے پاس جو چیز حفاظت کے لیئے رکھی جائے اس کو امانت کہتے ہیں۔
ایمان کا استعمال کبہی اس شریعت کو ماننے کے لیئے کیا جاتا ہےجس کو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے پاس سے لے کر آئے۔ (اکابرین کے نزدیک) تصدیق بالقلب، اقرار باللسان،اور عمل بالارکان میں سے ہر ایک پ…

تعزیہ داری اہلسنت کا معمول

تعزیہ داری اہلسنت کا معمول
تعزیہ داری اھلسنت کا معمول ھے


حسنیت
 زندہ باد تھی
 ھے
اور رہیگی

یزیدیت مردہ باد تھی
مردہ باد ھے
مردہ باد رہیگی

یزید نواز چاہے جتنا زورلگالیں
مگر اسے زندہ باد نھیں کرسکتے

کیونکہ جسے اللہ پاک نے مردہ باد کردیا اب  اسے کوئی بھی لابی زندہ باد نھیں کرسکتی

آج کل وھابیوں دیو بندیوں نے یزیدیت کے احیاء پر کافی زور باندھا ہواھے جگہ جگہ تعزیہ داری کے خلاف بلکہ  مکمل محرم داری کے خلاف  بدعت وحرام کے فتوئے داغ رہے ھیں

جبکہ اپنے پچاس سالہ مسلک کو منزل من السماء سمجھے ہوئے ھیں

 مگر اللہ کا شکر ھے جسطرح پچھلی تین دھائیؤں میں یہ عملِ سلف وخلف وشغلِ اخیار وابرار کچھ متاثر ہوا اس کی  بہ نسبت اس دھے میں اس کمی کوزیادتی کی طرف پھر رواں دواں دیکھا جا رہا ھے

افسوس صد افسوس قدیم معمولاتِ اھلسنت کے خلاف فتوئے بازی کرکے سنیت کی ترویج واشاعت کے دعوے ہورہے ھیں

تقریباً اکثر خانقاھیں آج بھی تعزیہ داری کرتی ھیں جنھیں اھلسنت کا قدیم مرکز ہونے کا شرف حاصل ھے


۲۵ محرم الحرام کو ھر سال حضور سیدنا سرکار بابا فریدالدین گنج شکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا چلہ خانہ کھلتا ھے جسمیں عطاءالرسول سلطان الھند…

محرم الحرام کا شرعئ حکم کیا جائز کیا ناجائز

محرم الحرام کا شرعی حکمکیا جائز  کیا ناجائز ...
🌺🍀🍀🍀🍀🌱🌱🍀🍀🍀🌱🌱..............
ومن یعظم من شعائر اللہ فانھا من تقوی القلوب
..................
 محترم قارئین حضرات
محرم الحرام تقدیس وتحریم کی اس اونچی اور عالی مرتبت  بلند و بالا فلک بوس چوٹی کا نام  ہےجس پر تمام اشہر الحرم رشک کناں ہیں اس مقدس مہینہ کی دسویں تاریخ کو حضرت آدم سے لیکر ایدم تک منفرد مقام حاصل ہوتا چلا گیا
یوم عاشورہ کا مقام و مرتبہ انبیاء علیھم السلام کی یادگار بن گیا
ہمارے نبی کی شریعت میں اس دن کثرت سے عبادات و ریاضات اور روزہ کی فضیلت کا  اہتمام موجو د ہے
اللہ کو یہ دن اتنا پیارا ہے کہ اس نے اپنے مخصوصہ کاموں کیلئے اسی دن کا انتخاب فرمایا چنانچہ اللہ نے عاشورہ کے دن زمین و آسمان ، لوح ،و قلم ، آدم ، حواکو  پیدا فرمایا
 نیز حضرت آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام کی تخلیق سعید کے بعد حضرت آدم  علیہ السلام کی توبہ بھی اسی دن قبول کی حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کو جودی کاکنارہ بھی اسی دن ملاحضرت ادریس علیہ الصلٰۃ و السلام کو بھی مکان علیا کی طرف اسی دن اٹھایا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اسی دن خلیل بنایا گیا حضرت داؤد علیہ…

زمزم قادری سے ایمان ابوطالب پر تحریری مناظرہ

[10/5, 4:15 PM] MUFTI IS sahab: زمزم صاحب آپ کو اور اپکے تمام ہم مسلک لوگوں کو میرا چیلینج ھے  کہ سلسلہ مداریہ کی جن باتوں کو آپکے مولویوں نے کفر لکھا ھے اور کفری فتوی دیا ھے ویسی ھی یا ان سے زیادہ سخت باتیں آپکے مولویوں ک ی کتابوں میں میں دکھاؤنگا  اگر آپ اصل کے ھو اورآپکے حواریوں میں ذرا بھی غیرت ایمانی ھے تو آئیئے اپ اسی موضوع پر سنجیدہ بحث کر لیجیئے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ھو جائیگا آپ میدان سے بھاگنے کیلیئے گالی گلوج مت کیجیے
[10/5, 4:15 PM] MUFTI IS sahab: لگتا ہے آپ کے مدار میاں الله سے بهی بڑے ہو گئے فیصلہ شرعیہ دربارہء قدیریہ درست والی کتاب ہے جس میں اللہ کے ذاتی صفات کو مدار میاں کے نام کر دیا گیا
[10/5, 4:15 PM] MUFTI IS sahab: شیخ بدیع الدین عرف مدار میاں مکن پور میں ہیں مداریوں کے دوسرے خدا
جیسا کہ فلاسفہء جهال نے عقول عشر کا قول کیا
بعینه فلاسفئہ جهال کا اتباع کر رہے ہیں جامعہ اشرفیہ اور بریلی سے کفر وشرک کا فتوی عائد ہوا تو حسد سے اعلی  حضرت کو برا کہنے لگے
ان کے بارے میں ان کے بڑے پیروں نے کہا بدیع اللہ
لا بدایة لذاته وﻻ نهاية لملكه اور ان جیسے بے شمار کفریات و شرکی…