Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

No title

601 واں عرس حضور زندہ شاہ مداراختتام پذیر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
✍🏻قیصرمداری کی رپورٹ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
601 واں عرس زندہ شاہ مدارکی مخصوص تقریبات 17/16/15 جمادی الاولیٰ سن 1439ھ  مطابق 4/3/2/فروری سن 2018 عـ بروز جمعہ سنیچراتوار  خانقاہ عالیہ مداریہ دارالنورمکنپورشریف ضلع کانپورنگریوپی انڈیا میں منعقدہوئیں پہلےدن سےہی مدارپاک کےدیوانوں کی ٹولیاں جوق درجوق ملک کےگوشےگوشےسے آناشروع ہوگئیں اورمکن پورشریف کاہرپیرخانہ معتقدین ومریدین  سےبھرگیا عرس پاک کی پہلی شب میں جلسۂ عیدمیلادالنبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کاانعقادہواجسمیں مکن پورشریف اور باہرسےآنےوالے علماءوشعراءنے اپنی عقیدتوں کاخراج پیش کیا اس شب میں خصوصی خطاب امیرالقلم شھزادۂ رسول حضرت علامہ سیدازبرعلی جعفری مداری نےفرمایا علامہ موصوف نےصحیح معنوں میں جوپیغام پہونچاناچاہئےوہ پیغام  پہونچایا حضورامیرالقلم کےخطاب کےبعد صلوٰةوسلام ودعاءپرجلسےکااختتام ہوا عرس مقدس کےدوسرےدن مکن پورشریف کی ہرگلی انسانوں سےبھرگئی ہرطرف سےدم مداربیڑاپار کی گونج سنائی دینےلگی علماءوفضلاءوصوفیاء بھی جوق درجوق آنےلگے دربارخواجہ ارغون میں ملنگان پاکبازنےشغل دمال فرمایا اورپھرشب میں جلسۂ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاانعقادہوا اورمکن پورشریف کی مرکزی درسگاہ کےفارغ التحصیل طلباءکوفضیلت وعالمیت وحفظ وقراءت کی خلعت و دستار سےسرفرازکیاگیا بعدہ خصوصی خطاب غزالئ دوراں پیکرعلم وحکمت حضرت علامہ سعیداخترپلاموی مدظلہ العالی نےفرمایا حضرت علامہ کےخطاب کےبعدچندمنٹ تک عزت مآب جناب اجمل نظامی دہلوی
نےمدارپاک کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا واضح رہےکہ اس شب جلسےکو اپنی شاندارادیبانہ نظامت سے صاحبزادہ جناب سیدشعیب غازی مداری مکنپوری نےزینت بخشی اورسامعین کو خوب محظوظ کیا جبکہ  عرس مقدس کےآخری دن  بھیڑاسقدربڑھی کہ کہیں پاؤں رکھنےکی جگہ ملنا مشکل نظرآرہی تھی تمام گیسٹ ہاؤسز پیرخانے کھچاکھچ بھرگئے میں نےبچشم خوددیکھاکہ مدارپاک کےان گنت دیوانےاس سردموسم میں کھلےآسمان کےنیچے لیٹےبیٹھےتھے آخری دن بعدنماز عصر خانقاہ مداریہ مکن پورشریف کےسولہویں سجادہ نشین وتخت نشین صدرالمشائخ حضرت مولاناحاجی حکیم شاہ پیرصوفی سید محمدمجیب الباقی جعفری مداری حسنی حسینی حویلی سجادہ نشینی سے ایک پروقارجلوس کیساتھ نکل کردرگاہ عالیہ میں ارکان جدیہ مخصوصہ کی ادائیگی کیلئےحاضرہوئے اور تخت سجادگی پرجلوس فرمایا بعدہ تمام ملنگان عظام نے آپکےروبروشغل دمال کیا رات میں جلسۂ قل شریف کاانعقادہوا علماءوشعراءنےبارگاہ قطب المدارمیں خراج عقیدت پیش کیااس آخری شب میں خصوصی خطاب حضرت علامہ پیرمفتی صوفی  محمداسرافیل حیدری مداری اورحضرت علامہ پیرصوفی سیدفیض حسن صاحب قبلہ صفوی صفی پورشریف نےفرمایا  جبکہ ملک الشعراء بارگاہ رسالت وولایت کےمقبول ترین شاعروارث علوم مولیٰ علی سلام اللہ علیہ حضرت علامہ خواجہ پیرصوفی سیدمصباح المراد صاحب قبلہ جعفری مداری نائب سجادہ نشین خانقاہ مداریہ مکنپورشریف کی بیمثال نغمگی نےجملہ حاضری کو مدہوش کرکےرکھدیا اورانتہائی پرکیفیت ماحول میں خواجئہ مداریت نےنعت ومناقب پیش کیانیز اصلاح امت  کومدنظررکھتےہوئے کچھ خوش نصیبوں کو  مشائخ مداریہ نےاجازت وخلافت سےبھی سرفرازفرماکردستاروسندخلافت عطاکیں عرس مقدس کےاختتام پر  رسول برحق ختمی مرتبت سیدنامحمدرسول اللہ صلی تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں   صلوٰةوسلام کانذرانہ بھی پیش کیاگیابعدہ شجرہ خوانی کی گئی  اور پھر مجاھدمداریت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹرپیرصوفی سیدمرغوب عالم جعفری مداری کی دعاءپرعرس مقدس کااختتام ہوا

عرس شریف کےدوران
تاجدارملنگان عظام حضرت بابا سیدمعصوم علی شاہ ملنگ مداری
پیربرحق استاذالعلماء حضرت علامہ پیرصوفی سیدانتخاب عالم جعفری مداری
پیرطریقت حضرت مولاناپیرصوفی سیدمہدی حسن صاحب قبلہ علوی مداری
مفکرملت حضرت علامہ ڈاکٹرپیرصوفی سیدمقتدیٰ حسین جعفری مداری
پیرطریقت وارث فیوض مداریت حضرت مولاناالحاج پیر صوفی سیداختیاراحمدصاحب قبلہ جعفری مداری
شہزاد ئہ ولی پیکراخلاص ومحبت مفکراسلام حضرت مولانا پیرصوفی  سیدمحمدشادان شکوہ جعفری مداری خانقاہ مداریہ مکن پورشریف وصدرآل انڈیاعلماءومشائخ بورڈاترپردیش
فقیہ امت حضرت علامہ پیرصوفی محمداسرافیل صاحب قبلہ حیدری مداری
محقق عصر پیرکامل حضرت علامہ پیرصوفی سیدمنورعلی جعفری مداری
پیرطریقت پیکرایثاروللہیت حضرت علامہ پیرخواجہ صوفی سیدمصباح المراد جعفری مداری نائب سجادہ نشین خانقاہ مداریہ مکن پورشریف
شہزادئہ مدارالعٰلمین پیکراخلاص حضرت مولاناپیرصوفی سیدبدرالدجیٰ  المعروف بہ حضورتمنامیاں صاحب قبلہ
پیرطریقت مرشدبرحق حضرت مولانا پیرصوفی 'سید فصیح الباقی صاحب قبلہ جعفری مداری
پیکرخلوص ومحبت حضرت علامہ پیرصوفی  مفتی سیدنثارحسین صاحب قبلہ جعفری مداری
پیرطریقت فقیہ عصرحضرت علامہ پیر صوفی مفتی محمدحبیب الرحمٰن صاحب قبلہ علوی مداری
شہزادئہ مدارالعٰلمین حضرت علامہ پیر صوفی سید طبیب عالم صاحب قبلہ جعفری مداری
حضرت علامہ پیرصوفی سیدوقارعالم جعفری مداری 
پیرزادہ حضرت  مولانا صوفی سیدمحمداشفاق علی صاحب قبلہ جعفری مداری
حضرت مولاناپیرصوفی  سیدظفرمجیب صاحب قبلہ ولئعہد خانقاہ مداریہ مکن پورشریف
پیرطریقت حضرت مولانا پیرقاضی صوفی سیدتوثیق احمد جعفری مداری
حضرت مولاناپیرصوفی سید نورالاشکارصاحب قبلہ جعفری مداری
حضرت مولاناپیرصوفی سیدہادی حسن صاحب قبلہ علوی مداری
وغیرہم  تین دن تک مسلسل مہمانان حضورمدارالعٰلمین کی شاندار طریقے روحانی تربیت فرماتےرہے اورصوفیانہ طرزوطریق سےزائرین کےقلوب کومصفیٰ ومزکیٰ کرتےرہے

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.