Posts

Showing posts from September, 2017

خانقاہ مداریہ کے سجادہ نشین کا تبلیغی سفر

خانقاہ مداریہ مکن پورشریف کےسولہویں سجادہ نشین                   کا          *تبلیغی دورہ*
 صدرالمشائخ سرگروہ سلسلئہ مداریہ حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سید *محمدمجیب الباقی* جعفری مداری صدرسجادہ نشین وتخت نشین خانقاہ *سیدناحضورزندہ شاہ مدار*مکن پورشریف ضلع کانپورنگریوپی  مورخہ 15ستمبر2017 عیسوی کودارالنورمکن پورشریف سے تبلیغ دین رسول وترویج سلسلئہ عالیہ مداریہ کےلئےروانہ ہوئےاس سفرمیں سب سےپہلےآپ نےمہاراشٹرکےشہرآکولامیں قدم رنجہ فرمایا اوراس دیارمیں تعینات سلسلئہ مداریہ کےخلفاءوملنگان عظام کی ایک خصوصی میٹنگ لی اورسبکو اشاعت دین وترویج سلسلہ کی تاکیدفرمائی اوربہت سارےطالبان صادق الاعتقادکو داخل سلسلئہ مداریہ فرماکر فیوض وبرکات سےمالامال کیاپورےسفرمیں سلسلئہ مداریہ کےممتازعالم دین محقق ومصنف حضرت علامہ مفتی محمدقیصررضا علوی حنفی مداری اورولئعہدسجادہ نشین صاحب فضیلت حضرت علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری  آپکےہمرکاب رہے اور ہرمجلس میں حاضرین کو بیش قیمت دینی و مذہبی گفتگواورپرمغرخطابات سےنوازتےرہے بعدہ  19 ستمبر2017 بروزبدھ حضورصدرالمشائخ حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری…

مناظرہ رضوی اور مداری

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

         *ماضی کےجھرونکےسے*

           *جان من تم بھی ہو*

از قـــــلم

*محمدحبیب الرحمٰن علوی المداری*

ترجمان آستانئہ عالیہ قدسیہ مداریہ
 ہمیں آپکوماضی بعیدکاایک واقعہ سناتاہوں وہ بھی اس امیدپر

*شایدکہ رفتہ رفتہ لگےجان تیرےدل کو*

یہ کوئی انیس سوبیاسی عیسوی کی بات ہیے اس وقت ضلع بریلی اور اسکےاطراف و اکناف میں کچھ ناعاقبت اندیشوں کی ریشہ دوانیوں کےسبب علماءومشائخ مداریہ کے سر ایک انتہائی اور گھٹیاالزام یہ منڑھاگیاتھاکہ مداری حضرات سیدالاولیاءسرکارسیدناغوث اعظم بڑےپیردستگیررضی اللہ تعالی عنہ کی شان اقدس میں نازیباکلمات استعمال کرتےہوئے آپکی توہین و تحقیرکرتےہیں معاذاللہ تعالی

جب یہ باتیں علماءومشائخ مداریہ زادھم اللہ شرفاکوپہونچیں توان اللہ والوں نےاس الزام کی شدیدتردیداورمذمت کرتےہوئےالزام عائدکرنےوالوں سےانکےالزام کاثبوت مانگتےہوئےانہیں چیلینج کیاکہ کسی ذمہ دار مداری عالم یاشیخ کی کوئی ایک تحریر یا تقریرپیش کریں جس میں سرکاربڑےپیرکی گستاخی کی گئی ہو
مداریہ کایہ کھلااور اعلانیہ چیلینج دیکھ کر بدباطن حواس باختہ ہوگئےاور اپناالزام ثابت نہ کرسکے ہنوز وہ بےبس اور لا…