Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

Rasme gul poshi 6Jamadiul Awwal at makanpur dargha

*سید بدیع الدین قطب المدار زندہ شاہ مدار کا سفر ہندوستان



*ازقلم حق رقم..*ولی عہد خانقاہ مداریہ حضرت علامہ سید ظفر مجیب مداری

*:سرزمین ہند جس کے لالہ زارو ں اور گلستانوں سے پھوٹی ہوئی ایمان ووفاکی خوشبوبارگاہ رسالت میں محسوس کی جاتی تھی اور حریم نبوت سے اہل جہاں کو یہ بشارت دی جاتی ہے کہ"ہندوستان سے ایمان ووفا کی خوشبو آرہی ہے',میرے عرب کوآئی ٹھنڈی ہوا جہاں سےمیرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے (علامہ اقبال)ایمان ووفاکی اس خوشبوسے اہل ہند دل ودماغ معطر کرنے والے کا انتخاب ہوچکا ہے کفر وضلالت کے اندھیروں میں ایمان وہدایت کی تجلیاں بانٹے کے لئیے ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے نورنظر مدار کو مظہر سراج منیر بناکر ہندوستان روانہ ہوجانے کا حکم صادر فرمادیا ہے ,مبلغ کو تبلیغی صلاحیتوں سے مسلح کردیا گیا ہے  حضرت قطب المدار رضی اللہ تعالی عنہ بانی اسلام کے نقیب بنکر عازم ہند ہورہے ہیں ,سمندری سفر درپیش ہے ,ہندوستان آنے والا جہاز ساحل ہند پر تیار کھڑا ہے کوچ کا نقارہ بجنے والاہے  لوگ اپنے اپنے زاد سفر کے ساتھ اپنی اپنی نششتگاہوں پر بیِٹھے ہوئے ہیں ناخداباربار ساحل کی طرف نظریں ڈال رہا ہے کہ کہیں ہندکا کوئی مسافر چھوٹ نہ جائے ,حضرت قطب المدار عین وقت پر وہاں پہونچتے ہیں اور مسافروں کی فہرست میں ایک فرد کا اور اضافہ کرلیا جاتا ہے ملاح لنگر اٹھاتا ہے اور جہاز منزل کیطرف رواں دواں ہوجاتا ہے ,عین وسط سمندر میں توحید کا مبلغ اعلائے کلمۃ الحق کیلیے لوگوں کے درمیان کھڑا ہوتا ہے اور توحیدورسالت کا پیغام سناتا ہے اےلوگوں !عبادت کے لائق صرف اور اللہ پاک ہے ,وہ ایک ہے اسکی ذات وصفات میں کوئی بھی اسکا شریک سہیم نہیں ,اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں جب یہ صدائے توحید اہل جہاز کے کانوں میں پہونچی تو شقاوت قلبی کے سبب انھوں نے قبول دعوت حق سے انکار کردیا ان کے ویران دل اور مردہ روحیں انوار اسلام سے معمور نہ ہوسکیں ,,غضب الہی جوش میں آیا اور جہاز طوفان کی زد میں آکر غرق آب ہوگیا ,آپ کے علاوہ جہاز کے سبھی مسافر سمندری موجوں میں دفن ہوگئے ,مشیت خداوندی سے غرق آب وشکتہ جہاز کا ایک تختہ نمودار ہوا اور اللہ کی تائید وحفاظت میں اس تختہ کے سہارے آپ سمندر میں پیرنے لگے  اسی حال میں کچھ ایام گزرے ,بھوک,وپیاس سے نڈھال ہوچکے تھے,جسم مبارک کا پیراہن ژولیدہ ہوگیا آپ نے بارگاہ الہی میں دل سے یہ دعامانگی "الہی مرا گرسنگی نشود ولباس من کہنہ نہ گردداے اللہ جل شانہ ایسا کردے کہ مجھے بھوک نہ لگے اور میرا لباس میلا اور پرانا نہ ہو..(درالمعارف ص 147)دعاباب اجابت تک پہونچتی ہے ,قبولیت اپنے آغوش میں لے لیتی ہے صوبہ گجرات کے بندرگاہ کھمبات کے کے ساحل پر اترتے ہیں بارگاہ بے نیاز میں جبین نیاز رکھ کر سجدہ شکر ادا کرتے ہیں,,*مقام صمدیت پر فائز ہونا*آپ نے ست سجدے سے اٹھایا کانوں میں ایک آواز آئی سید بدیع الدین ادھر آئی آپکا انتظار ہورہا ہے آپ نے چاروں طرف دیکھا کوئی منادی نظر نہیں آیا معاوہی صدا دوبارہ کآنوں سے ٹکرائی کوئی نظر نہیں آیا تیسری مرتبہ صدا بلند ہوئی ,آپ نے ارشاد فرمایا اس ویرانے میں کون ہے جو میرے نام سے واقف ہے؟ملائک عنصری کا سردار شتخیشا ایک حسین پیکر میں ظاہر ہوا اور ایک روایت کے مطابق حضرت خضر علی نبینا وعلیہ السلام رونما ہوئے اور فرمایا صاحبزادے !عالم علوی وسفbyلی میں آپکے نام کا اعلان کردیا گیا ہے ,سبھی آپکو جانتے ہیں "آپ میرے ساتھ آئیے آپ انکے ساتھ ایک باغ میں تشریف لے گئیے دیکھتے ہیں کہ نہایت ہی خوبصورت اور عالی شان مکان ہے مکان میں ساتھ دروازے ہیں اور ہر دوازے پر ایک پیکر جمیل نگہبانی کے لئیے مقرر ہے حویلی اندر عظیم الشان زر نگار خوبصورت تخت بچھا ہوا ہے ,تاجدار کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم مع اصحاب کبار جلوہ افروز ہیں حضرت خضر علیہ السلام کے ساتھ حضوری میں باریابی کا شرف ملتا ہے رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم بکمال عاطفت آغوش شفقت میں بٹھاتے ہیں ایک جوان خوان نعمت میں طعام ملکوتی اور حلہ بہشتی لے کر حاضر ہوتا ہے ,قاسم نعمات صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دست مبارک سے نولقمے مدار پاک کو کھلاتے ہیں جسکے سبب تمام طبقات ارضی وسماوی آپ پر روشن ہوجاتے ہیں -ارشاد ہوا کہ اب تمہیں کھانے پینے کی ضرورت نہیں ہوگی ,,مقام صمدیت سے سرفراز کردئے گئے "جنتی حلہ پہناکر یہ بشارت دی گئی کہ اب کبھی نہ میلا ہوگا اور پرانا ژولیدہ اسے دھونے اور صاف کرنے

کی حاجت نہ ہوگیwww.qutbulmadar.orgplz visitdam madar beda paar

Post a Comment

2 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.