Type Here to Get Search Results !

Dargha Zinda Shah Madar makanpur

Hindustan k Pahele Sufi buzurg Aur awwal daayie islam Hazrat Syed Badiuddin ahamad QutbulMadar Zinda Shah Madar Halabi o shami :

سلسلہ مداریہ سے بد گمانی کی وجہ


سلسلئہ مداریہ سےبدگمانی کی وجہ

=================
تواریخ اولیائےکرام کی ورق گردانی کرنےوالوں سے یہ بات پوشیدہ نہیں کہ فردالافراد قطب الارشاد حضورپرنور سیدنا سید بدیع الدین احمد قطب المدار زندہ شاہ مدار رضی اللہ تعالٰی عنہ کاشماراجلہ اولیائےعظام میں ہوتاہیے اور آپ قدیم اولیاء اللہ میں سے ہیں اور آپکوتابعی یاباختلاف روایت تبع تابعی ہونےکابھی شرف عظیم حاصل ہیے اور آپکوبفیض نبئ کریم پانچسو چھیانوےبرس کی عمرطویل بھی حاصل ہوئی جس میں آپنے ساری دنیاکی سیاحت فرماکر تبلیغ اسلام کااہم فریضہ انجام دیا اور ساتھ ہی ساتھ لاکھوں لاکھ افراد کو اپنے دست حق پرست پربیعت بھی فرمایا اور اپنےپیچھے ہزارہاہزارخلفاء چھوڑے اس طرح پوری دنیامیں آپکامقدس سلسلہ پھیل گیا اس لئے آپکےمریدین اور خلفاء کی تعداد کاشمار ممکن نہیں جیساکہ مولانامحمد عاصم اعظمی تحریرکرتے ہیں کہ
حضرت شاہ مدارکادائرئہ تبلیغ کافی وسیع تھااور دارزئ عمرکے سبب کافی سے کافی لوگوں کو آپ سے فیضیاب ہونے کاموقع میسرآیا ایک ایک مجلس میں ہزارہا ہزار لوگ تائب ہوکر بیعت ہوئے اس لئے مریدوں اور خلفاء کی تعداد کا شمار ممکن نہیں۔
تذکرہ مشائخ عظام صفحہ نمبر 358
آپکے علاوہ تذکرتہ الکرام کے مصنف نے لکھاہیے کہ حضرت سیدبدیع الدین سے مخدوم حسین نوشتئہ توحیدنے حسب وصیت مخدوم شرف الدین بہاری اپنے پیرکی کتاب عوارف المعارف پڑھی تھی اور فیضیاب ہوئےتھے آپکے مرید اور خلفاء بہت ہیں
(تذکرتہ الکرام)

حضرت دارہ شکوہ قادری نےتحریر فرمایاکہ ہرسال جمادی الاول کے مہینےمیں آپکا عرس ہوتاہیے جس میں پانچ چھ لاکھ آدمی شریک ہوتے ہیں اور اطراف وجوانب ہندوستان سے روضہ شریف کی زیارت کوحاضر ہوتے ہیں اور نذرانے پیش کرتے ہیں اور آج بھی عجیب عجیب واقعات دیکھنےمیں آتے ہیں
(سفینتہ الاولیاء)

یہ اس زمانےکی بات ہیے جبکہ متحدہ ہندوپاک کی مجموعی آبادی زیادہ سے زیادہ پانچ چھ کروڑ رہی ہوگی آمدورفت کے ذرائع بھی گھوڑے کچھریااپناپیر پیدل اب ایسی حالت میں عرس قطب المدار کے موقع پر پانچ چھ لاکھ آدمیوں کی شرکت عوام خواص میں آپکی مقبولیت عامہ کو ظاہر کررہی ہے اور کسی کی مقبولیت وعروج سے حسد کرنااور بوجہ حسد اسکے عروج کوختم کرنے کی کوشش کرنا اہل حرص وہواکے لئے کوئی نئ بات نہیں ہے
اور یہ بھی صد فیصد حقیقت ہے کہ کسی کی مقبولیت وشہرت سب سے پاس پڑوس کے لوگوں کو ہی کھٹکتی ہے چونکہ کنتور اطراف مکنپور شریف ہی میں واقع ہے جہاں پر روافض کی ایک لمبی تعداد موجود رہی انہیں سنی عوام کااتناشاندار اجتماع کسی بھی طرح برداشت نہ تھا سرکار مدارالعالمین اور سلسلئہ مداریہ کی یہ عظیم شہرت انکاسکون واطمینان غارت کئے ہوئے تھی اس لئے انہوں نے موقعے کافائدہ اٹھاتے ہوئے حضرت میرعبدالواحد بلگرامی کی کتاب سبع سنابل قلمی میں جوابھی تک غیرمطبوعہ تھی خوب خوب تحریف والحاقات کئے اور سلسلئہ مداریہ پربھی ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت سخت حملہ کیا نتیجتہ اہلسنت والجماعت کے سادہ لوح حضرات اسکے شکار ہوگئے اور تحقیقات کی طرف رجوع کئے بغیر انکے دام فریب میں آکر انہیں کے ہم زبان وہم خیال ہوگئے کنتور کے رافضیوں کو قطعی یہ احساس نہیں تھا کہ مستقبل قریب کا محقق ضرور ہماری ان کرتوتوں کو طشت ازبام کرکے ہی چھوڑے گا اور ہماری قلعی بھی کھل کر منظر عام پر آجائے گی

آمدم برسرمطلب۔قابل توجہ بات ہیے کہ اہلسنت کے دستور اساسی میں شامل کتاب سبع سنابل شریف میں بہت ساری باتیں ایسی ہیں جو انتہائی تشویش کاباعث ہیں۔جماعت کے بہت سارے سنجیدہ مزاج افراد حیران وپریشان ہیں کہ آخر وہ کتاب اہلسنت کے دستور اساسی میں کیسے  شامل کرلی گئی جس میں ایسی ایسی ایمان سوز باتوں کاانبار ہیےان میں سےہم یہاں پر صرف چندباتیں ناظرین کی خدمت میں پیش کرکے ان کا دفاع چاہتے ہیں ملاحظہ ہو

(1)حضرت سیدنا غریب نواز کی موجودگی میں سرکار یوسف چشتی نے ایک شخص سےیہ کلمہ پڑھوایا
لا الہ الا اللہ چشتی رسول اللہ۔
سبع سنابل صفحہ نمبر 277

(2)حضرت سیدنا مودود چشتی نے ایک عالم سےفرمایا کہ نماز سےافضل قوالی ہیے۔
سبع سنابل صفحہ نمبر 364

(3)جس روز حضرت نظام الدین اولیاء قدس سرہ کے یہاں قوالی ہوتی تھی اس روز حضرت خضر علیہ السلام آتے تھے اور قوالی سننےوالوں کے جوتیوں کی رکھوالی فرماتے تھے۔سبع سنابل صفحہ نمبر146

(4)نبئ کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کے والدمحترم حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالٰی عنہ ایک زمانےتک جھنم میں رہے۔ سبع سنابل صفحہ نمبر 90

(5)حضرت سیدنا مخدوم حسین چشتی کثرت کے ساتھ شراب اور بھنگ کااستعمال کرتے تھے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 180

(6)جوشخص خود کو فرعون سےذرہ برابر بہترسمجھے وہ فرعون سےبھی بدترہیے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 274

(7)بچہ پیداہونےسےپہلےمرید کرناجائزہیے۔سبع سنابل صفحہ نمبر 403

(8)حضرت ابراہیم علیہ السلام آزربت پرست سےپیدا ہوئے
www.qutbulmadar.org
wali Ahad Khanqahe Madariya
Syed Zafar Mujeev Madari
9838360930

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.