Posts

Showing posts from 2017

حضور پاک کی پیش گوئی حضور زندہ شاہ مدار کے لئیے

حدیث پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں حضورزندہ شاہ مداررضی اللہ تعالی عنہ کی پیش گوئی
📚🖋📚🖋📚🖋📚🖋

حضورسیدناشیخ الشیوخ حضرت شہاب الدین سہروردی رحمت اللہ تعالی علی

حدیث پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں حضورزندہ شاہ مداررضی اللہ تعالی عنہ کی پیش گوئی
📚🖋📚🖋📚🖋📚🖋

حضورسیدناشیخ الشیوخ حضرت شہاب الدین سہروردی رحمت اللہ تعالی علیہ نےعوارف المعارف :ص 310 پرنقل فرمایاہےکہ پیارےآقاسیدنامحمدالرسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نےارشادفرمایاکہ میرےدوسوسال کےبعدتمہارےدرمیان ایک شخص خفیف الحاذہوگاصحابہ نےدریافت کیایارسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم خفیف الحاذکسےکہتےہیں پیارےنبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نےفرمایاخفیف الحاذوہ شخص ہےجس کی نہ بیوی ہونہ اولاد

سبحان اللہ سبحان اللہ غیب داں رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پیش گوئی کےعین مطابق دوسوبرس بعدحضرت سیدنامدارالعلمین سیدبدیع الدین احمدزندہ شاہ مداررضی اللہ تعالی عنہ سنہ 242ھ میں اس خاک داں گیتی پرتشریف لائےنیز

ترمذی شریف جلددوم باب الزھدمیں حضرت ابی امامہ باہلی رضی اللہ تعالی عنہ سےروایت ہے
عن ابی امامةعن النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ق…
Image
عرس مدار اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی تقریبات  دارالنور  مکنپور شریف میں www.qutbulmadar.org

2/3/4/,
 فروری/2018 جمعہ/سنیچر /اتوار/ مطابق15/    سے ابتدا ہوتی ہے پھر 16 کو اور 17 کو جمادیالمدار,/8 بجےدن میں  حویلی  سجادگی  میں قرآن خوانی ہوتی ہے بعدہ حلقئہ ذکر 4/ شام کوسجادہ نشین کا قافلہ درگاہ عالیہ پر روانہ  ہوتا ہے  اور صاحب سجادہ خانقاہ میں اپنے  جدیہ اذکار مخصوصہ ادا کرتے ہیں  آمد کشتی ہوگی  ملنگان عظام  دمال کرینگے اسکے صدرالمشائخ پیر طریقت حضرت علامہ سید مجیب الباقی  مداری  صدر سجادہ نشین موروثی تخت نشین خانقاہ میں تخت سجادگی پر جلوہ بار ہونگے تمام   ملنگان پاک ب باز شامل ہوکر اپناخاص اندازپیش کرینگے اور روح پرور مناظر لوگ اپنی آنکھوں سے ملاحظہ کرینگے پھرساری رات  جلسہ عیدمیلادالنبی  منعقد ہوگا  علماء مشائخ  اپنے قیمتی اورنایاب خطابات سے نوازینگے. زیادہ. مرلومات. کے لئیے  ان. نمبرات پر. رابطہ. کرے. 99838360930www.qutbulmadar.org.  



مکن پور شریف کا تعارفی خاکہ

دارالنور مکن پورشریف  یہ وہ مقدس آبادی ہےکہ جسے حضور مدار پاک قدس سرہُ نے سنہ (818)ھجری میں اپنے قدوم پاک سےسرفراز  فرماکرمسلمانوں کا قبلہ حاجات بنادیا تھا~حضور قطب المدارقدس سرہ کے قدموں کی بدولت اس مقدس بستی کا ہر گھر مسلمانوں کی تربیت گاہ اور سنیوں کا مرکزعقیدت ہے~ہندوستان کی تاریخ پڑھنے والا ہر شخص یہ بات جانتاہے کہ جب کبھی ہندوستانی.امراءوسلاطین کسی گردش کاشکار ہوئے تو انھوں نےاسی.آستانہ کا رخ کیا~یہئ سبب ہے کہ وسائل لی حدرجہ.کمی کےباوجودتقریباچار صدی پیشتربھی اسی آستانہ مقدسہ پرسفینۃ الاولیاء کی روایت کے مطابق پانچ لاکھ انسانوں کامجمع ہوا کرتا تھااورآج بھی ہزار امتداد زمانہ کے باوجود اس درگاہ عالیہ پرارباب سیاست سے لیکرعام انسانوں تک کا ایک نہ رکنے والاسلسلہ بندھا رہتا ہے~خانقاہی نظم ونسق اوردستورالعمل کی جوپاکیزگی اس مقدس خانقاہ میں دیکھنے.کوملتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے~عرس زندہ شاہمدار کی ابتداءیوں تو6/جمادی الاول روضئہ قطب المدار کی گل پوشی سے ہی ہوجاتی ہےمگر باضابطہ طور پرعرس پاکی تقریبات17/16/15/جمادی الاول کو انجام پزیر ہوتی ہیں~خصوصیت کے ساتھ17/16/جمادی المدار کی تاریخ میں…

خانقاہ مداریہ کے سجادہ نشین کا تبلیغی سفر

خانقاہ مداریہ مکن پورشریف کےسولہویں سجادہ نشین                   کا          *تبلیغی دورہ*
 صدرالمشائخ سرگروہ سلسلئہ مداریہ حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سید *محمدمجیب الباقی* جعفری مداری صدرسجادہ نشین وتخت نشین خانقاہ *سیدناحضورزندہ شاہ مدار*مکن پورشریف ضلع کانپورنگریوپی  مورخہ 15ستمبر2017 عیسوی کودارالنورمکن پورشریف سے تبلیغ دین رسول وترویج سلسلئہ عالیہ مداریہ کےلئےروانہ ہوئےاس سفرمیں سب سےپہلےآپ نےمہاراشٹرکےشہرآکولامیں قدم رنجہ فرمایا اوراس دیارمیں تعینات سلسلئہ مداریہ کےخلفاءوملنگان عظام کی ایک خصوصی میٹنگ لی اورسبکو اشاعت دین وترویج سلسلہ کی تاکیدفرمائی اوربہت سارےطالبان صادق الاعتقادکو داخل سلسلئہ مداریہ فرماکر فیوض وبرکات سےمالامال کیاپورےسفرمیں سلسلئہ مداریہ کےممتازعالم دین محقق ومصنف حضرت علامہ مفتی محمدقیصررضا علوی حنفی مداری اورولئعہدسجادہ نشین صاحب فضیلت حضرت علامہ سیدظفرمجیب جعفری مداری  آپکےہمرکاب رہے اور ہرمجلس میں حاضرین کو بیش قیمت دینی و مذہبی گفتگواورپرمغرخطابات سےنوازتےرہے بعدہ  19 ستمبر2017 بروزبدھ حضورصدرالمشائخ حضرت علامہ الحاج پیرصوفی سیدمحمدمجیب الباقی جعفری مداری…

مناظرہ رضوی اور مداری

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

         *ماضی کےجھرونکےسے*

           *جان من تم بھی ہو*

از قـــــلم

*محمدحبیب الرحمٰن علوی المداری*

ترجمان آستانئہ عالیہ قدسیہ مداریہ
 ہمیں آپکوماضی بعیدکاایک واقعہ سناتاہوں وہ بھی اس امیدپر

*شایدکہ رفتہ رفتہ لگےجان تیرےدل کو*

یہ کوئی انیس سوبیاسی عیسوی کی بات ہیے اس وقت ضلع بریلی اور اسکےاطراف و اکناف میں کچھ ناعاقبت اندیشوں کی ریشہ دوانیوں کےسبب علماءومشائخ مداریہ کے سر ایک انتہائی اور گھٹیاالزام یہ منڑھاگیاتھاکہ مداری حضرات سیدالاولیاءسرکارسیدناغوث اعظم بڑےپیردستگیررضی اللہ تعالی عنہ کی شان اقدس میں نازیباکلمات استعمال کرتےہوئے آپکی توہین و تحقیرکرتےہیں معاذاللہ تعالی

جب یہ باتیں علماءومشائخ مداریہ زادھم اللہ شرفاکوپہونچیں توان اللہ والوں نےاس الزام کی شدیدتردیداورمذمت کرتےہوئےالزام عائدکرنےوالوں سےانکےالزام کاثبوت مانگتےہوئےانہیں چیلینج کیاکہ کسی ذمہ دار مداری عالم یاشیخ کی کوئی ایک تحریر یا تقریرپیش کریں جس میں سرکاربڑےپیرکی گستاخی کی گئی ہو
مداریہ کایہ کھلااور اعلانیہ چیلینج دیکھ کر بدباطن حواس باختہ ہوگئےاور اپناالزام ثابت نہ کرسکے ہنوز وہ بےبس اور لا…

آزادی وطن میں مشائخ مداریہ کا کردارو عمل

71 واں جشن یوم آزادی کے موقعہ پر 




۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*آزادئ وطن میں وابستگان سلسلہ مداریہ کا کردار و عمل*
🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳

از قلم 📝
*سید ازبر علی جعفری المداری*
 *دارالنور مکن پور شریف*
*ضلع کان پور یو پی انڈیا*
🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮🇳🇮

اٹھے جو ہاته کوئ عصمت وطن کی طرف
وہ ہاتھ کاٹ دو کچھ بھی نہ تم ملال کرو

نہ چھونے پائے وہ ہندوستان کا دامن
وطن پرستی میں دشمن کا ایسا حال کرو

آج ہمارے ملک میں 71 واں جشن یوم آزادی منایا جارہا ہے
آزادی کا لفظ پردہء ذہن پر آتا ہے تو دارالنور مکن پور شریف کے ان مظلوم سید زادوں  کے ظلم  کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے  اجسام ،   تڑپتے بلکتے چہرے ، جلتے گھر ،راکه کے ڈهیر میں تبدیل ہوئے چھپر،  روتے سسکتے  یتیم شہزادوں کے گالوں پر طمانچوں کے نشان ،   نرم و نازک جسم پر تازیانوں سے کھنچی کھال پر خون آلود برتوں کا تصور حاشیہء خیال میں جنم لینے لگتا ہے
 مظلوم کربلا کے وہ مظلوم بچے جنہیں پانی کے ایک ایک قطرے سے ترسایہ گیا
کسی کا صلیب و دار پر استقبال کیا گیا ،  تو کوئ گولیوں سے چھلنی کردیا گیا ،  کسی ک…

یزید پلید مستحق لعنت ہے دلائل وشواھد کی روشنی میں ملاحظہ کریں.

****************************************



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*یزیدپلید مستحق کفرولعنت*www.qutbulmadar.org
از قلم 📝

*سید ازبر علی جعفری المداری دارالنورمکن پور شریف*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*اندهیر اف یہ کیا خلش بدر کر گئی*
*نانا سے دشمنی تهی نواسے کے  سر گئی*
.           ( علامہ"ادیب" مکن پوری )

*یزیدیت نے ابهر کر ڈبو دیا دیں کو*
*حسین ڈوبے تو اسلام کو ابهار گئے*

*کربلا ہی تک یزید و شمر ابن سعد تهے*
*کربلا کے بعد پهر شبیر ہی شبیر ہے*


،،یزید ،،
نام لیتے ،سنتے اور پڑھتے ہی ایک ظلم کا پیکر ، جبر واستبدادکی تصویر، مکروفریب کا رخ ، دہشت گرد کا چہرہ، عیاش ، زانی اور جعل ساز کی داستان ، قاتل ، جابر، خونی، دھوکے باز کاتصور، دشمن اہلبیت ،باغئ اسلام ، فاجر ، فاسق ، ملعون
 غرضیکہ ہر بری خصلت ، ،قبیح عادت ، اور مذموم حرکت ، فساق و فجار کی صفت ، سے متصف یزید پلید کی کالی لوکھٹ اور منحوس صورت کا خاکہ ذہن پر چھپنے لگتا ہے اور جلی بھنی ہڈیوں کا ڈھانچہ نظروں کے سامنے گھومنے لگتا ہے
یزید پلید پر لعنت سوبارلعنت ساتھ میں
وہ بھی ملعون زمانہ ہوگا جو ا…

مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی مدای شہید علیہ الرحمہ

سلسلہ بدیعیہ کے عظیم بزرگ حضرت مولانا احمد اللہ شاہ مدراسی شہید علیہ الرحمۃ:

ابو طالب موحدو مسلمان تھے

*مسئلئہ ایمان حضرت ابوطالب سلام الله عليه*
ازقلم ــ
*محمدقیصررضا علوی حنفی مداری دائرةالاشراف جھہراؤں شریف ضلع سدھارتھنگریوپی*

              *باسمه تعالی*ٰ

*حضورپاک علیہ السلام کےحقیقی عمِ مکرم (چچا) حضرت سیدناابوطالب سلام اللہ علیہ سچےپکےمسلمان تھےانکےنام کےساتھ کلمات تکریم یعنی  'حضرت ،حضور 'سرکار 'اسی طرح کلمات ترحم وترضی کااستعمال نہ صرف جائز بلکہ عین سعادت ھے*

*دورحاضرکےجملہ منکرینِ ایمان حضرت ابوطالب (بالخصوص مولانانفیس القادری مصباحی اورمولانازاھدرضاثقافی رودولوی)  کو یہ مضمون ضرورپڑھناچاہئےعین ممکن ہے ان پرحق واضح ہوجائےاوررسول پاک علیہ الصلوٰۃ والسلام کی غضبناکی سےبچ جائیں اورپیارےآقاعلیہ السلام کی خوشنودی بھی میسرہوجائے*

چنانچہ قرآنی آیات کےمفاہیم و احادیث کریمہ اوراقوال اکابرسےسرکاربطحاءسیدناحضرت ابوطالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کامومن کامل  ہوناروزروشن کی مانندعیاں ھے
قرآن عظیم کی کسی صریح آیت سےانکاعدم ایمان ثابت نہیں ہوتا نیزاگربنظرغائردیکھاجائےتوانکےعدم ایمان کی اکثرروایات قرآن عظیم سےمتعارض ومتصادم نظرآتی ہیں لھذایسی صورت میں ہروہ روایت غیردرست وناقابل قبول ہوگ…

ابو طالب کو حضرت ابو طالب کہنے کی اجازت ہے ؟

کیافرماتےہیں علماءدین ومفتیان شرع متین مسئلئہ ذیل میں کہ ابوطالب کو حضرت ابوطالب کہنےکی اجازت ہیے؟ المستفتي قيصر رضا بنارس
بسم اللہ الرحمن الرحیم الجواب بعون الملک العزیزالوھاب اللھم ھدایۃالحق والصواب اول المسلمین حضورسیدناابوطالب رضی اللہ تعالی عنہ کے نام اقدس کےساتھ لفظ حضرت یا حضور کاالصاق و اتصال شرعاجائزاور درست ہیے
اس لفظ کونامناسب کہنابجائےخودنامناسب اور محرومی ہیے
جماعت اہلسنت کےاکابرواعاظم علماءوشیوخ کاحضورسیدناابوطالب رضی اللہ تعالی عنہ کااسم مبارک صیغہائےتعظیم کےساتھ لکھناہی منقول ہیے
جیساکہ شیخ محقق علی الاطلاق علامہ شیخ عبدالحق محدث دھلوی رحمہ اللہ کی شہرۂ آفاق کتاب مدارج النبوۃ میں مختلف مقامات پرمنقول ہیے
ان کےعلاوہ اعلحضرت فاضل بریلوی کےاستاذشیخ العلماءالاعلام علامہ احمدزینی دحلان رضی اللہ تعالی عنہ کی کتاب اسنی المطالب فی نجات ابی طالب میں بھی دیکھااورپڑھاجاسکتاہیے
ان کےعلاوہ خود اعلحضرت نےحضورسیدناابوطالب رضی اللہ تعالی عنہ کے ایمان و کفرکےمتعلق ایک رسالہ شرح المطالب فی مبحث ابی طالب تحریرفرمایا
ہرچندکہ انہوں نےپورےرسالہ میں سرکارابوطالب کاکفرثابت کرنےکی کوشش کی ہی…

سلسلہ برکاتیہ پر سلسلہ مداریہ کی ضوباریاں

💐 سلسلہ  برکاتیہ کے مشائخ www.qutbulmadar.org پر سلسلہ مداریہ کی ضوباریاں* 💐
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

از قلم  *سید ازبر علی جعفری مداری*
دارالنور مکن پور شریف
ضلع کان پور   یو پی   انڈیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دارالنور  مکن پور شریف مرکز اہل یقین، خزینتہ الاصفیاء عاصمہ الولایت ، اور تصوف     کی راجدھا نی ہے
 اسکی مٹی اہل عشق کیلئے سرمہء نگہ طلب اہل ثروت کیلئے چندن ، اہل معرفت  کے حسن جمال جہاں آرا کیلئے غازہء حسن افزا ہے
اس کا ذکر اکسیر قلب کی حیثیت کے ساتھ  ساتھ  گناہوں کا کفارہ بھی ہے
یہی وجہ ہے کہ اولیاءاللہ  کے آستانوں کے منڈیروں پر اسی زمین پر آرام فرمانے والی شخصیت کے فیضان کے دیپ روشن ہیں
چاہے بوسیدہ خانقاہوں کے ذرات ہوں یا مرمرین آستانوں کے نگارشات سب قطب زمین و زماں کے انوار سے تابندہ ہیں اور اقلیم ولایت کے بڑے بڑے تاجدار انکی دہلیز پر سرعقیدت خم کرکے طلب سے سوا پاتے رہے
 اور آج بھی اہل دل اہل نظر اہل محبت کے حلقوں میں صدائے
دل نواز آرہی ہے

 ہر اک ولی کڑی تری زنجیر کا لگے
ہر سلسلے سے اعلی ترا سلسلہ لگے
کیونکہ
کوئ ولی ہوا کوئ حق آشنا ہوا
ذات مدار آئ تو سب کا بھلا …