Posts

Showing posts from January, 2016

مقام مداریت maqame madariyat

"مقام مداریت"قطب کا لغوی معنی:چکی کی کیل جس پر چکی گھومتی ہے مدار کار سردار قوم زمین کے محور کا کنارہ ایک ستارہ کا نام جس سے قبلہ کا تعین کرتے ہیں~قطب کا اصطلاحی معنی:قطب اسکو کہتے ہیں جو عالم میں منظور نظر حق تعالی ہو ہر زمانہ میں اور وہ بر.قلب اسرافیل علیہ السلام ہوتا ہے (الدرالمنظم ص ۰۵لطائف اشرفی )اقطاب کی برکت سے عالم محفوظ ہے :حضرت شیخ اکبر فتوحات کے باب تین سو تراسی میں لکھتے ہیں کے قطب کے سبب سے اللہ تعالی محفوظ رکھتا ہے کل دائرہ وجود عالم کو فساد سے اور امامین کی وجہ سے عالم غیب و شہادت کو اور اوتاد کی وجہ سے جنوب وشمال کو اور مشرق ومغرب کو اور ابدال کی وجہ سے ساتوں ولایتوں کو محفوظ رکھتا ہے اور قطب الاقطاب سے ان سب کو کیونکہ وہ تو وہ شخص ہے جس پر سارے عالم کا امر دائر ہ ہے ~قطب علوم اسرار کا عالم ہوتا ہے:شیخ عبد الوہاب شعرانی الیواقیت والجواہر کے پینتالیسویں باب میں لکھتے ہیں کہ شیخ اکبر فتوحات کے باب دوسو پچپن میں لکھتے ہیں کہ قطب اپنی قطبیت میں قائم نہیں رہ سکتا تاوقتیکہ اسکو ان حروف مقطعات کے معانی معلوم نہ ہوں جو اوائل سور قرآنی میں ہوتے ہیں (بحوالہ الدرالمنظم)…